میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کی سابق بیوروکریسی کے خلاف شکنجہ کسنے کی تیاریاں

سندھ کی سابق بیوروکریسی کے خلاف شکنجہ کسنے کی تیاریاں

ویب ڈیسک
پیر, ۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ کی سابق بیوروکریسی کے خلاف شکنجہ کسنے کی تیاریاں، تحقیقاتی اداروں نے ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کی مدد سے افسران کے تفصیلات اکھٹی کرنا کا فیصلہ ، افسران کے قریبی عزیز و اقارب کی اثاثوں سمیت دیگر تفصیلات اکھٹی کی جائیں گی، ذرائع، پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں سیاستدانوں کے چہیتے افسران ریڈار پر آ گئے، تفصیلات کے مطابق سندھ میں بیوروکریسی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت میں سالوں سے اہم عھدوں پر رہنے والے افسران تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگئے ہیں، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے انتہائی قریبی سمجھے جانے افسران و ان کی عزیز و اقارب کے اثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کی مدد سے اکھٹی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں لسٹین بھی مرتب دی جا رہی ہیں، ذرائع کے مطابق سندھ میں سابقہ سندھ حکومت کے چہتیے افسران کے خلاف شکنجہ کسنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، واضع رہے کہ سابقہ سندھ حکومت میں اہم عہدوں پر رہنے والے افسران نے نگران حکومت میں کوئی بھی عہدہ لینے کے بجائے سائیڈ پوسٹ پر بیٹھنے پر ترجیح دی تاکہ پیپلزپارٹی سے ان کے مراسم اچھے رہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں