میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والا آٹھواں ملک ہے، نگران وزیراعظم

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والا آٹھواں ملک ہے، نگران وزیراعظم

ویب ڈیسک
پیر, ۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا آٹھواں ملک ہے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے پاکستان پویلین میں لیونگ انڈس انیشیٹو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو یہاں خوش آمدید کہتا ہوں، یہاں ہم سب کی موجودگی ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کاوشوں کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ لیونگ انڈس کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے ڈاکٹر عادل نجم کے کردار کو سراہتا ہوں، محکمہ فوڈ اینڈ کلچر اور زراعت کی شاندار خدمات کو سراہتا ہوں، محکمہ فوڈ اینڈ کلچر نے زراعت کی ترقی کیلئے شاندار کردار ادا کیا ہے۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ مشترکہ ذمہ داریوں اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نبردا?زما ہوسکتے ہیں، پاکستان کے چیلنجز میں پانی بھی ایک بڑا چیلنج ہے، ماحول اور پانی کے چیلنجز سیمتعلق حکومت کی ترجیحات واضح ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیونگ انڈس کے تحت سٹیک ہولڈرز سے مل کر کردارادا کرنا ہوگا، لیونگ انڈس ویڑن کے باعث ہم اپنے مستقبل کو محفوظ کرسکتے ہیں، دریائے سندھ کو ایک ا?واز کی ضرورت ہے،ہم مل کر یہ آواز بنیں گے ، انڈس ہی ہے جو ہمیں خوراک فراہم کرتا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں