الیکشن لاڈلے اور سپر لاڈلے کے درمیان ہو یہ ممکن نہیں، سراج الحق
ویب ڈیسک
پیر, ۴ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن لاڈلے اور سپر لاڈلے کے درمیان ہو یہ ممکن نہیں۔منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ روٹی، کپڑا اور مکان کے نام پر عوام سے دھوکہ ہوا، گزشتہ 70سال سے نظام وہی ہے صرف چہرے بدلتے ہیں، گزشتہ 10سال میں جو حکومتیں رہیں وہ ایک تسلسل کا نام ہے کسی انقلاب کا نہیں، آج بھی جہالت، کرپشن کا تسلسل اور ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10سال عوام کیلئے ڈراؤنا خواب رہے، پہلے پی ٹی آئی ، 16ماہ کیلئے مخلوط حکومت رہی،اب نگران حکومت ہے، ہر روز بدامنی اور مایوسی میں اضافہ ہورہا ہے، عام پاکستانی کی زندگی میں کوئی مثبت انقلاب اور تبدیلی نظر نہیں آرہی، سابق حکمرانوں نے صرف اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کیا عوام کیلئے کچھ نہیں۔