میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صوبہ بھر میں سندھ کی ثقافت کا دن انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا

صوبہ بھر میں سندھ کی ثقافت کا دن انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں اتوارکو سندھ کی ثقافت کا دن انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا،ہرطرف ٹوپی، اجرک کی بہارتھی۔سندھ کے مختلف شہروں میں یوم ثقافت کے حوالے سے مختلف پرو گرام، کلچرل شو اور ریلیاں نکالی گئیں۔ سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر پیپلز بس سروس کا عملہ اجرک اور سندھی ٹوپی میں نظرآیا۔کراچی میں یوم ثقافت کی مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے سامنے منعقد ہوئی،مختلف علاقوں سے ثقافتی لباس میں ملبوس شہری ریلیوں کی شکل میں ثقافتی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے۔مختلف سیاسی، سماجی اور ثقافتی تنظیموں کی جانب سے سندھ کی قدیمی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے اتوارکو رات گئے تک تقریبات کا انعقاد کیا گیاجبکہ تعلیمی اداروں اورمختلف محکموں میں یہ سلسلہ ہفتہ بھرجاری رہے گا۔کراچی میں مختلف سیاسی و سماجی اور قوم پرست تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں جلسے جلوس اور سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سندھ ٹوپی اور اجرک ڈے کے موقع پر نوجوان بچے، خواتین اور بزرگوں نے سندھی ٹوپی اور اجر ک پہن کر ثقافت کے رنگ نمایاں کیے،مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل ریلیاں نکالی گئیں۔کراچی پریس کلب کے باہر گلوکاروں ، فنکاروں نے کلچرل شومیں فن کا مظاہرہ کیا جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ سندھی لوک فنکاروں نے گیت پیش کیے، خواتین، بچوں اور نوجوانوں نے ثقافتی رقص کرکے اپنی دھرتی سے محبت کا اظہار کیا۔سربراھ قومی عوامی تحریک ایازلطیف پلیجو نے کراچی پریس کلب پر کلچر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے ثقافتی دن پر پاکستان کے تمام لوگوں کو مبارک دیتے ہیں،سندھ تہذیبوں کی ماں ہے، انڈس سولائیزیشن پر دنیا کو فخر ہے،سندھ نے دنیا کو امن، رواداری اور محبت کا عالمی پیغام دیا،ہمیں سندھی کے ساتھ اردو، پنجابی، پشتو، بلوچی، ہندکو اور سرائیکی زبانیں بھی عزیز ہیں،سندھ سمیت پورا سائوتھ ایشیا امن، آرٹ اور محبت کی سرزمین ہے،سندھ سمیت پورے ملک میں میرٹ، امن اور برابری چاہتے ہیں،شاھ لطیف، سچل کا فکر لوگوں کو جوڑنے کا درس دیتا ہے،سندھ کے نوجوان تعلیم پر توجہ دیں، ترقی کا یہی راستہ ہے،سندھ ابھی تک سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے، پانی نکالا جائے،بچے بھوکے اور بیمار ہیں، لوگ ملیریا اور ڈینگی سے مر رہے ہیں۔ ایاز لطیف پلیجونے مطالبہ کیا کہ سندھ اور ملک سے تمام غیر قانونی تارکین وطن واپس بھیجے جائیں۔سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان بوڑھے بچے رقص کرتے ہوئے کراچی سمیت صوبے بھرمیں سڑکوں پر نکل آئے ریلیاں نکالی گئیں نوجوانوں ،بوڑھے اور بچوں نے سندھی ٹوپی اجرک پہن کر ثقافتی دن کی خوشی میں رقص کیا اور گیت بھی گائے۔اس موقع پر لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ دن ہماری ثقافت کا دن عید سے کم نہیں ہے یہ دن ہم ہمیشہ اسی جوش و جذبے سے مناتے ہیں اور ہمیشہ ایسے ہی مناتے رہینگے۔ریلیوں میں شہریوں کی بڑی تعداد نیسندھی گیتوں پررقص اور بھنگڑے ڈالے۔کراچی کی سڑکوں باالخصوص کراچی پریس کلب اوراطراف کے علاقوں میں ہر طرف اجرک اور ٹوپی کی بھارتھی ریلیوں میں شریک لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سندھ دہرتی سے اپنی ماں کی طرح پیار کرتے ہیں اور فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہم ایک سندھی قوم ہیں اور سندھ ہماری ماں ہے، ہم اپنے سندھ کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں سندھ کا ہر بیٹا اور بچہ بچہ اپنے سندھ دھرتی کا محافظ ہے اور سندھ دھرتی پر جان دینے کے لیے تیار ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں