میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت ای وی ایم کو بھول جائے ،جس پولنگ سٹیشن پر ہوگی اس کو آگ لگا دینگے‘ رانا ثنا اللہ

حکومت ای وی ایم کو بھول جائے ،جس پولنگ سٹیشن پر ہوگی اس کو آگ لگا دینگے‘ رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک
هفته, ۴ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت ای وی ایم کو بھول جائے ،جس پولنگ سٹیشن پر ای وی ایم ہوگی اس کو آگ لگا دیں گے ، معیشت کی حالت یہ ہے گورنر پنجاب کہہ رہے ہیں کہ 6 ارب ڈالر زکے لیے آئی ایم ایف نے سب کچھ گروی رکھوا لیا ہے، تحریک عدم اعتماد کی باتیں چوکوں چوراہوں میں نہیں ہوتیں، نمبرز پورے ہوں تو پنجاب ہی نہیں وفاق میں بھی پیشرفت کریں گے،استعفوں پر ہمارا موقف تھا کہ تمام اپوزیشن پارلیمنٹ سے باہر آجائے تو اس کا اثر ہوگا،لانگ مارچ کی تاریخ کا تعین چھ دسمبر کے پی ڈی ایم کے اجلاس میں ہوگا، ہم نہیں چاہتے ملک کو ہماری وجہ سے کوئی نقصان پہنچے ،آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر مطالبات منوانا چاہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیمی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی کو یونین کونسل کی سطح پر منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا آج اس کی رپورٹ پیش کی گئی جو حوصلہ افزا ہے ،ساٹھ فیصد کارکردگی کی رپورٹ ہے ،ان علاقوں پر فوکس کر رہے جہاں سے (ن)لیگ کو نکال کر کسی اور جماعت کے لوگوں کو پٹے پہنائے گئے ،پچیس دسمبر کو تنظیم سازی مکمل ہوجائے گی ،علما ء ونگ کو بھی مکمل کیا جارہا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آج جن حالات کا سامنا ہے اس کا حل ہے یہ ہے کہ فوری شفاف الیکشن کروائے جائیں،آج حکومت کسی سطح پر نظر نہیں آرہی ،گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی فس میں ٹائوٹ بیٹھے ہیں ،ایسی کرپشن گزشتہ چوہتر سالوں میں نہیں دیکھی جو آج حکومت کر رہی ہے ،پورا صوبہ چوروں ،ڈاکوئوں کے حوالے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اپنے عروج پر ہے لیکن کوئی پوچھنے ولا نہیں ،معیشت کی حالت یہ ہے گورنر پنجاب کہہ رہے ہیں کہ چھ ارب ڈالر کے لیے آئی ایم ایف نے سب کچھ گروی رکھوا لیا ہے ، ایک سازش کے تحت ٹولے کو ملک پر مسلط کیا گیا ،اسٹیٹ بنک سے لے کر ساری معیشت آئی ایم ایف کے سپرد کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب پیٹرول دو سو روپے لیٹر پہنچے گا تو عوام کا جینا مشکل ہوجائے گا،(ن) لیگ کے دور میں ایمر جنسی میں ادویات مفت تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس انتقام اور گھٹیا گفتگو کے سوا کچھ نہیں ، یہ ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ای وی ایم کو بھول جائیں ،جس پولنگ سٹیشن پر ای وی ایم ہوگی اس کو آگ لگا دیں گے ،ہم ای وی ایم کی مزاحمت کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں