میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انو بھائی پارک کے قریب سے انسانی ہڈیاں برآمد

انو بھائی پارک کے قریب سے انسانی ہڈیاں برآمد

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 میں واقع انو بھائی پارک کے قریب سے بڑی تعداد میں انسانی ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق انسانی ہڈیاں گرین لائن منصوبے کی کھدائی کے دوران برآمد ہوئی ہیں جو کپڑے کے تھیلوں میں بند ہیں۔کراچی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے جس نے ہڈیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات کر لی ہیں، ڈاکٹروں کی ٹیم کے مطابق انسانی ہڈیاں کئی سال پرانی ہیں۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ہڈیاں مزدوروں نے پارک کے قریب سے کھدائی کے دوران برآمد کی ہیں۔واضح رہے کہ کراچی کے عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے کے لیے جاری گرین لائن منصوبہ کئی برس قبل شہرِ قائد میں شروع کیا گیا تھا جو تاحال نامکمل ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں