میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم مصروفیات کے باعث کھیلوں کو زیادہ وقت نہیں دے سکے، سینیٹر فیصل جاوید

وزیراعظم مصروفیات کے باعث کھیلوں کو زیادہ وقت نہیں دے سکے، سینیٹر فیصل جاوید

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئر مین اور تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ دیگر محاذوں پر مصروفیات کے باعث وزیراعظم کھیلوں کو زیادہ وقت نہیں دے سکے، وزیراعظم نے اللہ کے فضل و احسان سے معیشت کو ونٹیلیٹر سے ہٹاکر استحکام کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، معیشت کی بحالی کے بعد اب کرکٹ کی باری ہے۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ دیگر محاذوں پر مصروفیات کے باعث وزیراعظم کھیلوں کو زیادہ وقت نہیں دے سکے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے اللہ کے فضل و احسان سے معیشت کو ونٹیلیٹر سے ہٹاکر استحکام کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ معیشت کی بحالی کے بعد اب کرکٹ کی باری ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان اب کرکٹ کی اصلاح پر بھی توجہ دیں گے،معیشت کیطرح کرکٹ کو بھی پوری طرح اٹھایا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ کرکٹ کیساتھ تمام کھیلوں کو انکا حقیقی مقام دلوایا جائے گا، ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ سے حقیقی ٹیلنٹ کی نگہداشت ممکن ہوسکے گی۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ جوگاڑ سے کرکٹ ٹھیک ہوگی نہ اسکا سہارا لیں گے، ڈومیسٹک کرکٹ کا یہ ڈھانچہ طویل مدتی اہداف کے حصول میں معاون ہوگا۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ کرکٹ واحد کھیل ہے جس میں کپتان کا کردار نہایت کلیدی اور اہم ہوتا ہے، کرکٹ میں کپتان ہی ٹیم چلاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دیکھنا ہو گا کس نے خراب ریکارڈ کے باوجود اظہر علی کو کپتانی سونپی، اظہر علی فطری طور پر کپتان نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں