میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کو مشکل اقتصادی حالات ملے، پندرہ ما ہ میں بہتری لائے ،حفیظ شیخ

حکومت کو مشکل اقتصادی حالات ملے، پندرہ ما ہ میں بہتری لائے ،حفیظ شیخ

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کو مشکل اقتصادی حالات ملے، پندرہ ما ہ میں بہتری لائے ،غربت میں کمی لانے میں بھی مائیکرو فنانس کے شعبے کا نمایاں کردار ہے،نان ٹیکس ریونیوز میں پانچ ماہ میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا،نان ٹیکس ریونیوز کا ایک ہزار 200 ارب کا ہدف حاصل کریں گے،آئی ایم ایف اب پاکستان کو قرض کی دوسری قسط 500 ملین ڈالر جلد ادا کردے گا۔ بدھ کو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے مائیکرو فنانس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مائیکرو فنانس کے 70 لاکھ سے زائد صارفین ہیں جو بڑھ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مائیکرو فنانس کا شعبہ ملک کے متعدد چیلنجز سے نبردآزما ہے،ملک کا سیونگ ریٹ دب سے کم ہے۔انہوںنے کہاکہ انوسٹمنٹ ریٹ 15 فئصد جبکہ علاقے میں 30 فیصد ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری ٹیکس پالیسی میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، معیشت کو دستاویزی شکل دی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ مالیاتی خسارے پر قابو پارہے ہیں تاکہ ترقیاتی شعبے پر خرچ کرسکیں۔انہوںنے کہاکہ غربت میں کمی لانے میں بھی مائیکروفنانس کے شعبے کا نمایاں کردار ہے۔انہوںنے کہاکہ میکرو استحکام کیلئے متعدد اقدامات کے ثمرات آرہے ہیں،حکومت کو مشکل اقتصادی حالات ملے،گزشتہ 15 ماہ میں اقتصادی حالات بہتر بنائے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومتی اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ریویو میں تمام اقتصادی اشارئیوں پر اعتماد کا اظہار کیاگیا۔انہوںنے کہاکہ دیگر عالمی نے بھی ایک ارب ڈالر کی بانڈ مارکیٹ کو سراہا۔انہوںنے کہاکہ کاروبار کرنے کے عمل میں بہتری آئی ہے،موڈیز نے پاکستان کی معیشت کو منفی سے مستحکم قرار دیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات کے مثبت اثرات کو تسلیم کیا گیا، فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ میں 236 فیصد اضافہ ہوا ہے،فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ کی مد میں ساڑھے 6 سو ملین ڈالر سرمایہ کاری آئی۔انہوںنے کہاکہ بلومبرگ نے گزشتہ ساڑھے 3 ماہ میں پاکستانی سٹاک مارکیٹ کی بہترین سٹاک مارکیٹ قرار دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ ٹیکس ریونیوز میں پانچ ماہ میں 16 فیصد اضافہ ہوا،غیر ضروری اخراجات ختم کئے گئے، سٹیٹ بنک کے ذخائر مستحکم رہے،نان ٹیکس ریونیوز میں پانچ ماہ میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا،نان ٹیکس ریونیوز کا ایک ہزار 200 ارب کا ہدف حاصل کریں گے،پانچ ماہ میں ملکی 10 فیصد برآمدات بڑھی ہیں،ڈالر آنے سے اقتصادی حالت بہتر ہوئی ہے،کرنٹ اکائونٹ خسارہ گذشتہ سال 35 فیصد اور ابھی 5 ماہ میں بھی مزید کم ہوا۔ انہوںنے کہاکہ پانچ ماہ میں مالی خسارہ پہلی بار سرپلس میں آیا،پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ بھی کم ہواہے،ریونیو وصولیاں، سرمایہ کاری اور ریمی ٹینس بڑھی ہیں،اے ڈی بی نے اسی بہتری پر اپنے پروگرام میں 3 ارب ڈالر اضافہ کیا،آئی ایم ایف اب پاکستان کو قرض کی دوسری قسط 500 ملین ڈالر جلد ادا کردے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں