میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہالی ووڈ سپر اسٹار آرنلڈ شوارزنیگر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے

ہالی ووڈ سپر اسٹار آرنلڈ شوارزنیگر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے

ویب ڈیسک
منگل, ۴ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

ہالی ووڈ سپراسٹار آرنلڈ شوارزنیگر نے کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ہالی ووڈ اداکاراورامریکی ریاست کیلی فورنیاکے سابق گورنرآرنلڈ شوارزنیگر نے پاکستان آنے کا وعدہ کیا ہے،اس بات کاانکشاف وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ملک امین اسلم جو کہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہونے والی ’عالمی کانفرنس آف پارٹیز24‘ میں شرکت کے لیے پولینڈ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پرہالی ووڈ اداکارآرنلڈ شوار زنیگر کے ساتھ اپنی تصویر اپ لوڈ کی اور لکھا کہ آرنلڈ شوار زنیگرموسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستان پر منفی اثرات کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں