سعودی عرب میں کرپشن کی نواز شریف سے انکوائری ہوگی، کائرہ
شیئر کریں
لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی میڈیا اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں سامنے آنے والی کرپشن کے حوالے سے نواز شریف اوردیگر غیر ملکیوں سے بھی تحقیقات کی بات ہو رہی ہے ،11دسمبر کو سینیٹ کا اجلاس ہونے جارہا ہے جس میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے ترمیم منظور کر لی جائے گی ،نظریوں کے حامل کسی نظریے کے حامل نہیں ہوتے ،محمود خان اچکزئی کی عزت کرتے ہیں لیکن ان کی سیاست کا محور قوم پرستانہ سیاست کا ہے اور انکے ڈیورنڈ لائن کے حوالے سے تاثرات بھی سب کے سامنے ہیں اور نواز شریف کہتے ہیں کہ میری محمود اچکزئی سے نظریاتی ہم آہنگی ہے ،بلال بھٹو 5دسمبر کو ملک کو درپیش مسائل پر بھی بات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الجزیرہ کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کے حوالے سے جو معاملات سامنے آئے ہیں اس میں اس کی نواز شریف اور دیگر غیر ملکیوں سے تفتیش کی بات ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نئے نئے گل کھلاتے رہتے ہیں کیا آپ نیا پاکستان طالبان کے ساتھ مل کر بنانا چاہتے ہیں ہمیں سمیع الحق کے ساتھ اتحاد کر کے بننے والا نیا پاکستان نہیں چاہیے۔