میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے شہروں کا استحصال ، دیہات میں ظلم ہورہا ہے، فاروق ستار

سندھ کے شہروں کا استحصال ، دیہات میں ظلم ہورہا ہے، فاروق ستار

ویب ڈیسک
پیر, ۴ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کاچالاکی اور مکاری کے ساتھ استحصال ہورہاہے ،9 سال سے صوبے پر مصنوعی اکثریت کی بنیاد پر ایک طبقہ جمہوریت کے نام پر قابض ہے،سندھ کے عوام ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔حیدرآبادکے اکبری گرائونڈ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا کہ ایک طرف سندھ کے شہروں کااستحصال اور دیہات میں ظلم ہو رہا ہے،شہروں کوکھنڈربنایاگیا تودیہی علاقوں کاحال بھی مختلف نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ 2018 کیا اگر 2017میں الیکشن ہوجائیں تو ایم کیو ایم الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے، ایم کیو ایم کا ووٹ بینک تقسیم نہیں ہوگا، فاروق ستار نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی پر مجھے بھی تشویش ہے۔آج یہ عزم لے کر آیا ہوں کہ آئندہ چند دنوں میں اپنی تنظیم اور بلدیاتی نمائندوں میں ٹیم ورک پیدا کرنا ہے، ابھی نہیں تو کبھی نہیں والی صورتحال ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی ٹیم کو میدان میں اتار کر میئر ہو ڈپٹی میئر ہو سب کے ہاتھ میں جھاڑو پکڑانی ہے، کس طرح لوگوں کو موٹیویٹ کرنا ہے، یہ ہماری قیادت کی بھی آزمائش ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان 8 دسمبر کو حیدر آباد میں ریکارڈ توڑ جلسہ کرے گی، فاروق ستار نے کہاکہ ہم خیرسگالی جذبے سے سندھ کی ثقافت کا دن منائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں