میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی ویو پر جھگڑے کے دوران فائرنگ، نوجوان قتل، 5ملزم گرفتار

سی ویو پر جھگڑے کے دوران فائرنگ، نوجوان قتل، 5ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
پیر, ۴ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے سی ویو پرریس لگانے کے دوران تلخ کلامی پرفائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق، جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے خالد بن ولید روڈ پر چھاپہ مارکر5ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، وزیرداخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ویو کے علاقے دودریا کے قریب ریس کے دوران گاڑیاں ٹکرانے کے باعث جھگڑا شروع ہوا جس کے بعد ہیوی بائیک پر سوار دو ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی،فائرنگ سے کار میں سوار دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر نجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا، مقتول کی شناخت ظافر کے نام سے ہوئی ہے۔مقتول ظافرڈیفنس کارہائشی اورمقامی کالج میں سال اول کا طالب علم تھا۔فائرنگ سے زخمی ہونے والا دوسرانوجوان زید جناح اسپتال میں زیرعلاج ہے۔صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کو جلدازجلد گرفتارکرنے کا حکم دیا ہے۔ ایس ایس پی جاوید اکبر ریاض کے مطابق واقعے میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ واقعے میں ملوث ڈبل کیبن گاڑی اور ایک جیپ کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں