میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا اسلام آباد میں اپنے گھر پہنچ گئے

عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا اسلام آباد میں اپنے گھر پہنچ گئے

ویب ڈیسک
پیر, ۴ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پراسرار طور پر بازیاب ہونے والے وکیل انتظار پنجوتھا کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا، بعد ازاںوہ اسلام آباد میں اپنے گھر پہنچ گئے۔گزشتہ شب اٹک پولیس نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل کو حسن ابدال سے بازیاب کروانے کا دعویٰ کیا تھا، انتظار پنجوتھا 8 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے ۔ترجمان اٹک پولیس نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انتظار پنجوتھا کو حسن ابدال میں اغواء کاروں سے بازیاب کروایا ہے ۔واضح رہے کہ انتظار حسین پنجوتھا گاڑی سے ہاتھ پاؤں بندھی حالت میں بازیاب ہوئے تھے ۔ترجمان کے مطابق پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکا تو اغواء کاروں نے پولیس پر فائرنگ کی اور مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔بازیاب ہونے والے بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا ہے کہ انہیں 2 کروڑ روپے تاوان کی عوض اغوا کیا گیا تھا۔بازیابی کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کو اسلام آباد سے اٹھایا گیا تھا، انہیں بہت مارا گیا۔انتظار پنجوتھا کا کہنا تھا کہ اغوا کار پشتو میں بات کرتے تھے اس لیے سمجھ نہیں آتی تھی کیا بات کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اغواکار تین چار گھنٹے سے سفر کرا رہے تھے ، کہاں سے یہاں تک لائے اسکا علم نہیں، ملزمان نے ہفتے کی شام تک باندھ کے رکھا ہوا تھا۔ اٹک پولیس نے انتظار حسین پنجوتھا کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا۔ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں انتظار حسین پنجوتھا کے مبینہ اغوا و لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج ہے ۔ایس پی سٹی اسلام آباد پولیس نفری کے ساتھ اٹک پہنچے اور انتظار حسین پنجوتھا کو حفاظتی تحویل میں لے کر اسلام آباد لائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں