میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کو اندھیروں سے نکال کر دوبارہ ترقی کی طرف لے جائیں گے، نواز شریف

ملک کو اندھیروں سے نکال کر دوبارہ ترقی کی طرف لے جائیں گے، نواز شریف

ویب ڈیسک
هفته, ۴ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ (ن) لیگ آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، ملک کو اندھیروں سے نکال کر دوبارہ ترقی کی طرف لے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جاتی امراء رائیونڈ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر قریبی ساتھیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا ۔ سابق وزیر اعظم نے زبیر گل ، اعجاز گل ، احسن ڈار، کرنل سیف، راجہ سجاد اور مرزا جاوید سمیت دیگر کے ہمراہ نماز جمعہ ادا کی ۔اس موقع پر فلسطین کی آزادی ،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی گئی۔ نواز شریف نے اپنے والدین ، اہلیہ بیگم کلثوم نواز اور بھائی کی قبروں پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی بھی کی ۔ نواز شریف نے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو اندھیروں سے نکالے گی ، آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں ، ملک کو دوبارہ ترقی کی طرف لے کر جائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں