میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی: ضمنی بلدیاتی انتخابات اتوار کو ہونگے، 42پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار

کراچی: ضمنی بلدیاتی انتخابات اتوار کو ہونگے، 42پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار

جرات ڈیسک
هفته, ۴ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات اتوار کو  ہوں گے جس کے لیے 42 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس اور72 حساس قرار دے دیے۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے 121 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، 3 یوسی، 2 وائس چیئرمین 4 وارڈ کی نشستوں پر انتخاب ہوگا، جس کے لیے 2 لاکھ 6 ہزار 686 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ایک لاکھ 12 ہزار 271 مرد اور 94 ہزار 415 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ سندھ بھرمیں 209 پولنگ اسٹیشنز پرضمنی بلدیاتی الیکشن کے لئے پولنگ ہو گی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدر ٹاؤن کی یوسی گزری الیکشن لڑیں گے، ڈپٹی میئرسلمان عبداللہ مراد گڈاپ ٹاؤن کی یوسی سے حصہ لیں گے۔ ڈپٹی میئرسکھر ڈاکٹر ارشد مغل بھی ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے، سندھ میں خالی بلدیاتی نشستوں پر انتخاب کے لیے 3لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز پرنٹ ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں