میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کا آئی جی پنجاب کافوری ہٹانے کا مطالبہ

تحریک انصاف کا آئی جی پنجاب کافوری ہٹانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

تحریک انصاف نے آئی جی پنجاب کی کارکردگی کومایوس کن قرار دیتے ہوئے فوری ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ شوکت خانم اسپتال میں تحریک انصاف کے اجلاس کے بعد سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شرکا نے عمران خان پر قاتلانہ حملے اور اقدام قتل کے اس واقعے کو مذہبی رنگ دینے کی سازش کی مذمت کی۔ ڈاکٹرز نے عمران خان کے آپریشن سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا، ابتدائی تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہے۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کی سب سے بڑی اور واحد وفاقی جماعت کے سربراہ ہیں، عمران خان پاکستان کے وفاق اور یکجہتی کی علامت ہیں عمران خان پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف قیادت نے حملے کے پس منظر کا تفصیل سے جائزہ لیا، اور اسے ایک سوچی سمجھی سازش کا پیش خیمہ قرار دیا، حملے کے ماسٹر مائنڈ تین مرکزی ملزمان کو عہدوں سے ہٹائے بغیر تفتیش کا آگے بڑھنا ممکن نہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شرکا نے آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا اور کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں