میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مجھ پرتوہین مذہب کا الزام لگا کر سلمان تاثیر کی طرح قتل کروانے کی سازش کی گئی، عمران خان

مجھ پرتوہین مذہب کا الزام لگا کر سلمان تاثیر کی طرح قتل کروانے کی سازش کی گئی، عمران خان

جرات ڈیسک
جمعه, ۴ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پی ٹی آئی عمران خان نے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد پہلے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ان لوگوں نے وزیر آباد یا گجرات میں مجھے مارنے کی سازش کی تھی اور مجھ پر توہین مذہب کا الزام لگا کر سلمان تاثیر کی طرح قتل کروانے کا منصوبہ بنایا گیا۔ اپنے ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے 4 گولیاں لگی ہیں، جو حملہ کیا گیا اس کی تفصیلات بعد میں بتاؤں گا، ملک میں اسٹیبلشمنٹ کو عادت ہوگئی تھی کہ سازش کے تحت تبدیلی لائی جائے لیکن اس مرتبہ قوم نے ان کا ساتھ دینے سے انکار کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ داخلی اور خارجی سازش ہوتی ہے اور وہ نیوٹرل ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، نیوٹرل کا کوئی بھی مطلب لیں، انہیں معلوم تھا سازش ہو رہی تھی لیکن راستہ نہیں روکا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حکومت کبھی تحریک عدم اعتماد میں ناکام نہیں ہوتی، وسائل ہوتے ہیں، میرے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے ارکان کی منڈی لگی تھی، ہم زیادہ پیسے دے سکتے ہیں لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہم ایسا نہیں کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ امریکی عہدیدار ڈونلڈ کا پیغام آیا کہ عمران خان کو ہٹاؤ اور اگلے دن تحریک عدم اعتماد آگئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کا پیسا چوری ہوا اور مشرف نے انہیں این آر او دے دیا، 17 جولائی کے ضمنی الیکشن میں حکومتی مشینری استعمال کی گئی جبکہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کو روکا۔ عمران خان نے کہا کہ نظر آرہا ہے کہ قوم اس حکومت کو مسترد کر چکی ہے، توشہ خانہ کا سارا ریکارڈ توشہ خانہ میں موجود ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما دنیا کے سب سے مہنگے ترین اپارٹمنٹس میں رہ رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کہاں سے خریدے گئے، آج تک انہوں نے ایک ڈاکومنٹ جمع نہیں کرایا، کیا ان کے لیے لانگ مارچ جائزہے؟ ہمارے لیے نہیں؟ چیف الیکشن کمشنر نواز شریف کا نوکر ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمشن کو ہمیں نااہل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا، ان سب کے باوجود پی ٹی آئی جیت گئی۔ انہوں نے کہا کہ 4 لوگوں نے بند کمرے میں مجھے مروانے کا فیصلہ کیا، ویڈیو بنا کر رکھی ہے، کہا تھا مجھے کچھ ہوا تو ویڈیوز جاری کردینا، پہلے تو پروجیکٹ کیا گیا کہ عمران خان نے دین کی توہین کی ہے اس کے بعد منصوبہ تھا کہ دینی انتہا پسند نے قتل کردیا جس طرح سلمان تاثیر کو کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں