میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان پر حملہ، دو ملزمان مزید 2 گرفتار

عمران خان پر حملہ، دو ملزمان مزید 2 گرفتار

جرات ڈیسک
جمعه, ۴ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے جرم میں گرفتار ملزم نوید کی نشاندہی پر پولیس نے مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان وقاص اور ساجد بٹ نے ملزم نوید کو پستول فراہم کیا تھا، ملزمان وقاص اور ساجد بٹ کو وزیرآباد سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے 20 ہزار روپے کے عوض ملزم نوید کو پستول اور گولیاں فروخت کیں، پستول بغیر نمبر کے اور بغیر لائسنس کے تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔ لانگ مارچ میں شریک افراد نے موقع سے ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا جس کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی تھی، بعد ازاں پولیس نے نوید کے گھر والوں کو بھی حفاظتی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں