کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی عمران خان پر حملے کی مذمت
جرات ڈیسک
جمعه, ۴ نومبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حامیوں پر حملہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس تشدد کی سختی سے مذمت کرتا ہوں کیونکہ سیاست، جمہوریت یا ہمارے معاشرے میں اس کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔