میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مزار قائد پر نعرے بازی ،پولیس چالان میں مریم نواز مفرور قرار

مزار قائد پر نعرے بازی ،پولیس چالان میں مریم نواز مفرور قرار

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پولیس نے بابائے قوم کے مزار پر نعرے بازی کیخلاف مقدمے کے چالان میں مریم نواز کو مفرور قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مزار قائد کے تقدس پامالی کیس میں پولیس نے چالان میں مریم نواز کو مفرور قرار دیے جانے پر سرکاری وکلا نے پولیس چالان پراعتراض اٹھا دیا۔ سٹی کورٹ کراچی میں مزار قائد پر نعرے بازی اور تقدس کی پامالی کیس کی سماعت میں پولیس نے مقدمے کا عبوری چالان پیش کیا۔ پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے چالان میں مریم نواز کو مفرور قرار دیا ہے ،تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ دائر کرنے والے شخص سے کئی مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔ اس موقع پر سرکاری وکلا نے پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے چالان پر اعتراض کردیا، جس پر افسر نے کہا چالان میں مزار قائد کے بورڈ سربراہ غلام اکبر کا نام بطور گواہ شامل نہیں ، پولیس نے چالان پراعتراضات دور کرنے کیلئے3روزکی مہلت مانگی۔جو عدالت نے منظور کرلی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں