میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا مریضوں کے 300آکسیجن سلنڈر چوری

کورونا مریضوں کے 300آکسیجن سلنڈر چوری

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد میں ایک سرکاری اسپتال میں بڑی واردات کا انکشاف ہوا ہے، اسپتال سے کرونا مریضوں کے لیے رکھے گئے 300 آکسیجن سلنڈر چوری کرلیے گئے ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس کے مطابق نیو کراچی میں واقع سندھ گورنمنٹ اسپتال کے کووِڈ اسٹور میں چوری کی واردات کے دوران ملزمان آنکھوں کے سامنے 300 سرکاری آکسیجن سلنڈر لے اڑے۔یہ واردات 22 اکتوبر کو سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں پیش آئی تھی، ملزمان جاتے جاتے 100واٹر کولر بھی ساتھ لے گئے تھے، واردات کا مقدمہ بلال کالونی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق ملزمان باقاعدہ ٹرک لے کر سندھ گورنمنٹ اسپتال پہنچے تھے، ادھر ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 4 ملزمان ٹرک میں 6 سلنڈر رکھتے ہوئے پکڑے گئے، تاہم ملزمان 300آکسیجن سلنڈر اور 100واٹر کولر پہلے ہی لے جا چکے تھے۔ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کے مطابق کار میں ایک شخص اس کے پاس آیا تھا، اس نامعلوم شخص نے ٹرک بک کروایا اور کہا لوڈر بھی ساتھ لے لو، اس کے بعد ہماری گاڑی کو سندھ گورنمنٹ اسپتال میں داخل بھی کروایا۔پولیس کے مطابق پکڑے گئے ملزمان میں سعیداللہ، ابراہیم، نعمان اور عبدالماجد شامل ہیں، پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائیاں بھی جاری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں