حیدرآبادنجی بینک سمیت لکی مال پروجیکٹ کے آفس منہدم
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد کی قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی، نجی بینک سمیت لکی مال پروجیکٹ کے آفس منہدم، سرکاری نالے پر بینک آفس قائم کیا گیا تھا، گرین بیلٹ پر لکی مال کا بکنگ آفس قائم کیا گیا تھا، اشتیاق منگی، سائٹ ایریا کی این او سی رد ہونے پر نوٹسز جاری کئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد اشتیاق احمد منگی کی قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ایک نجی بینک اور لکی مال کے پروجیکٹ آفس منہدم کردیا، گزشتہ دن اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد کی نگرانی میں آٹو بھان روڈ پر لکی مال کا بکنگ آفس اور نجی بینک (بینک الفلاح) کا آفیسز منہدم کردیا گیا، اس سلسلے میں روزنامہ جرأت کی طرف سے رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد اشتیاق علی منگی نے کہا کہ نجی بینک (بینک الفلاح) کا آفس نالے پر قائم کیا گیا تھا، جبکہ لکی مال پروجیکٹ کا بکنگ آفس سرکاری گرین بیلٹ پر غیرقانونی طور پر قائم کا گیا تھا، دونوں کو سائٹ انتظامیہ نے این او سی جاری کی تھی، سائٹ کی این او سی رد ہونے پر نوٹسز جاری کئے اور غیرقانونی طور پر قائم نجی بینک اور لکی مال کا بکنگ آفس منہدم کروادیا گیا ہے۔