میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائد میں سیف سٹی اتھارٹی قائم

شہر قائد میں سیف سٹی اتھارٹی قائم

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد میں بھی سیف سٹی اتھارٹی قائم کردی گئی، وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ چیئرمین ہوں گے۔اس ضمن میں وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سندھ تیمور تالپور نے بتایاکہ شہر میں 10 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی اسکیم لائی جارہی ہے۔ ہم نے سیف سٹی اتھارٹی قائم کردی ہے۔وزیرِ اعلی سندھ اتھارٹی کے چیئرمین اور تیمور تالپور وائس چیئرمین ہوں گے۔ ایڈیشنل آئی جی یعقوب منہاس ڈی جی ہوں گے۔ آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی، ہوم سیکریٹری اور ایکسائز سیکریٹری بھی اتھارٹی کے ممبر ہوں گے۔شہر کے حساس مقامات پر 8میگا پکسل کیمرے لگائے جائیں گے، پہلے فیز میں ڈسٹرکٹ سائوتھ کے تمام فیز کو مکمل کریں گے۔ دوسرے مرحلے میں کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں کو کور کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں