میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی پبلک ٹرانسپورٹ دنیا کا بدترین نظام قرار

کراچی پبلک ٹرانسپورٹ دنیا کا بدترین نظام قرار

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد میں پبلک ٹرانسپورٹ کو دنیا کا سب سے بدترین نظام قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کراچی کو بدترین پبلک ٹرانسپورٹ رکھنے والا شہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی شہر سیاسی یتیم ہوتا ہے تو یہ حال ہوتا ہے، برسوں پرانی بسیں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر رواں دواں رہتی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھیڑ بکریوں کی طرح لوگ بسوں میں سفر کرتے ہیں، حد تو یہ ہے کہ بسوں کی چھت کو بھی مسافروں کے بیٹھنے اور سواری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی ایسا شہر ہے جس کے مسائل حل کرنے کا کوئی ذمہ دار ہی نہیں ہے، ٹریفک کے قوانین پر کوئی عمل کرنے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات معمول کی بات ہے۔دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی پیپلز بس سروس بھی بند ہوگئی، بس داؤد چورنگی تا ٹاور چلائی جارہی تھی، بس سروس ایک سال میں ہی بند ہوگئی، سندھ حکومت نے گزستہ سال 10 بسیں چلائی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی اور انتظامی نااہلی کی وجہ سے بسیں بند ہوئیں، محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذرائع نے بسوں کی بندش کی تصدیق کردی۔یاد رہے کہ شہر میں گرین بس سروس منصوبہ بھی تاحال زیر التوائ￿ ہے جبکہ اورنج لائن بس منصوبے میں بھی تاخیر ہے، سندھ حکومت نے شہر میں مزید 200 بسیں لانے کا اعلان کررکھا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں