میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانا فضل الرحمن کی گرفتاری کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

مولانا فضل الرحمن کی گرفتاری کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ویب ڈیسک
پیر, ۴ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی گرفتاری کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر د ی گئی۔ ایڈوکیٹ ندیم سرور نے جے یو آئی رہنما کی گرفتاری اور ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کرنے کی درخواست دائر کی ہے جس میں مولانا فضل الرحمن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مولانا فضل الرحمن اپنی تقاریر سے لوگوں کو اکسا رہے ہیں جس سے ملک انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ عدالت میں دائر درخواست کے متن میں درج ہے کہ جے یو آئی(ف) کے رہنما نے بیان دیا کہ آزادی مارچ کے شرکا وزیر اعظم ہائوس جا کر عمران خان کو گرفتار کر سکتے ہیں، جو لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرنے اور ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دیا جائے ۔خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے یکم نومبر کی تقریر میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دینے کے لیے دو دن کی مہلت دیتا ہوں۔ا نہوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور امن کے دائرے میں ہیں وگرنہ انسانوں کا یہ سمندر اس بات کی قدرت رکھتا ہے کہ وزیراعظم کو گرفتار کرسکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں