میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اللہ تعالیٰ کچھ لوگوں کو صحت اور کچھ لوگوں کو عقل دے ،فواد چودھری

اللہ تعالیٰ کچھ لوگوں کو صحت اور کچھ لوگوں کو عقل دے ،فواد چودھری

ویب ڈیسک
پیر, ۴ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحما ن نے اپنی سیاسی قوت کا اظہار کیا ہے ،اس وقت تک دھرنے کا معاملہ پر امن رہا ہے ، امید ہے آئندہ بھی رہے گا۔نوا ز شریف کی صحت خراب ہے اللہ تعالیٰ ان کو صحت دے ۔میرا تو خیال یہی ہے کہ ان کے خاندان کو چاہیئے کہ ان کی صحت کاہی خیال کریں اور قوم کے پیسے واپس کر دیں۔ ان کو سزا ہو گئی وہ جیل میں چلے گئے ہم تو ان کی صحت کے لئے دعا گو ہیں۔ ہم کچھ لوگوں کی صحت کے لئے دعا گو ہیں اور کچھ لوگوں کو عقل دینے کے لئے دعا گو ہیں، انشااللہ تعالیٰ بہتری آجائے گی۔ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ کو پسند ہے یا نہیں پسند ہے ، پی ٹی آئی سے آپ کو نفرت ہے ، پی ٹی آئی کو آپ نہیں دیکھنا چاہتے ، چلنا انہیں کے ساتھ پڑے گا، میری شکل پسند ہے یا نہیں ہے ابھی چلنا ہم نے ہی ہے ۔ چار ،پانچ سال ہمارے ساتھ اوکھے سوکھے ہو کر گزاریں، اس کے بعد موقع ملے گا اور اس کے بعد آپ میں ہمت ہوئی اور لوگوں نے آپ کو پسند کیا تو ہمیں بدل دیجئے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ فی الحال تو پاکستان میں ایک ہی لیڈر ہے اس کا نام عمران خان ہے ، عمران خان کے علاوہ باقی تو کوئی لیڈر ہی نہیں ہے ، کوئی ہسپتال میں پڑاہوا ہے ،کوئی ویسے بیمار ہے ، کسی کا ویسے کوئی حال نہیں ہے ، فی الحال تو عمران خان کا کوئی متبادل ہی نہیں ہے اور جب متبادل نہیں ہے تو گزارا کریں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی جو دینی حیثیت ہے وہ تو ہے اور مجھے ان کے پیچھے نماز پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ، جو بھی نماز پڑھائے یہ سعادت ہے ، جو بھی یہ عزت حاصل کرے اس کا احترام کرنا چاہیئے ، علماء کا ویسے ہی احترام کرنا چاہیئے ، ہم علماء کے سیاسی کردار پر تنقید کرتے ہیں۔ جو وہ اپنے سیاسی فتویٰ جاری کرتے ہیں پھر ہمارا اختلاف شروع ہوتا ہے اس سے پہلے ہمارا کوئی اختلاف نہیں ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں