میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا

پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا

ویب ڈیسک
پیر, ۴ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے کابل میں اپنے سفارتی عملے کی سیکورٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔اتوارکو دفتر خارجہ کے مطابق افغان ناظم الامور کو بتایا گیا پاکستانی سفارت خانے کے افسران اور عملے کو گزشتہ دو روز سے ہر اساںکیا جارہا ہے ۔پاکستانی سفارت خانے کے افسران اور عملے کو سڑک پر روکا گیا ، موٹرسائیکل سواروں نے پاکستانی سفارتخانے کی گاڑی کوٹکر ماری ۔ سفارتی عملے کی آزادانہ نقل و حرکت اور حفاظت افغان حکومت کی ذمہ داری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں