میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی وی پر وزیراعظم کے براہ راست خطاب میں غلطی، بیجنگ کے بجائے بیگنگ لکھ دیا

پی ٹی وی پر وزیراعظم کے براہ راست خطاب میں غلطی، بیجنگ کے بجائے بیگنگ لکھ دیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کے بیجنگ میں سینٹرل پارٹی اسکول کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران میں سرکاری ٹیلی ویژن پر’’ بیجنگ‘‘ کے بجائے ’’بیگنگ‘‘لکھا نظر آتا رہا۔ پاکستان ٹیلی ویژن نے اس غلطی پر معذرت کرلی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر چین میں ہیں جہاں دارالحکومت ‘‘بیجنگ’’ میں سینٹرل پارٹی اسکول کی ایک تقریب سے اُن کے خطاب کو پاکستان ٹیلی ویژن نے براہ راست نشر کیا۔وزیراعظم کے خطاب کے دوران پی ٹی وی نے اسکرین پر چین کے دارالحکومت کو انگریزی میں Beijing ‘‘بیجنگ’’ کے بجائے غلطی سے Begging ‘‘بیگنگ’’ لکھ دیا جس کے معنی ‘‘بھیک مانگنے ’’ کے ہیں۔پی ٹی وی کی اسکرین پر ‘‘بیگنگ’’ کا لفط محض 20 سیکنڈ تک ہی رہا اور اسے درست کرلیا گیا لیکن سوشل میڈیا سائٹس پر سرکاری ٹی وی کی اس غلطی پر شدید تنقید کی گئی، اس غلطی کے اسکرین شاٹس لے کر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرایا گیا اور مذاق بھی اُڑایا گیا جب کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر‘‘Begging#’’ ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا۔
بعد ازاں پاکستان ٹیلی ویژن نے ٹوئٹر پر اپنے وضاحتی بیان میں معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی براہ راست تقریر کے دوران اسکرین پر ایک ٹائپنگ غلطی ہوئی اور وہ 20 سیکنڈ تک ہی رہی جسے بعد میں ہٹا دیا گیا، یہ غلطی افسوس ناک ہے اور متعلقہ افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کی جاچکی ہے ۔دوسری طرف قومی حلقوں میں یہ نکتہ بھی زیر بحث رہا کہ کہیں یہ دانستہ عمل تو نہیں تھا۔ کیونکہ پی ٹی وی میں ابھی بھی ایسے عناصر موجود ہیں جو سابق دورِ حکومت سے اپنی وفاداری کے حوالے سے مشہور ہیں ۔ اس واضح اور فاش غلطی پر وزیر اطلاعات فوادچودھری پر بھی تنقید کی جارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں