میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی دھرنوں کے شرکاء پر بھی مقدمات درج ہونا شروع

کراچی دھرنوں کے شرکاء پر بھی مقدمات درج ہونا شروع

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

اسلام آباد اور پنجاب کے بعد اب کراچی میں بھی دھرنے کے شرکاء پر مقدمات قائم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیرعلی شیخ کے مطابق کراچی میں دھرنے کے موقع پر شہر کے مختلف تھانوں میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف 19 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج مقدمے کے تحت 2ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے ،یہ مقدمات زیر دفعہ 147 ،148 149، 353، 324، 188، 341، 34 پی پی سی کے تحت درج کیے گئے ہیں۔دھرنوں کے خلاف اورنگی ٹاون، بلال کالونی، گبول ٹاؤن ، کورنگی انڈسٹریل ایریا،نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، سولجربازار، قائد آباد، ملیر سٹی ، ایئرپورٹ، شاہ فیصل کالونی، الفلاح، کھارادر، عیدگاہ، گارڈن ، بلوچ کالونی ، سچل، اسٹیل ٹاون، مبینہ ٹاون اور دیگر تھانوں میں نقص امن اور جلاو گھیراو کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ جبکہ بلال کالونی تھانے میں قتل کی دفعات کے تحت بھی ایک الگ مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق جلد ہی کراچی سے بھی گرفتاریاں متوقع ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں