رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ رقت آمیز دعا کے بعد اختتام پزیر
شیئر کریں
رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلامرحلہ رقت آمیز دعا کے بعد اختتام پزیر ہوگیا۔ بھارت سے آئے ہوئے معروف عالم دین مولانا ابراہیم نے اختتامی دعا کرائی۔ اسلام کی سربلندی اورملک کی ترقی وسلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کا پہلہ مرحلہ تین روز جاری رہا۔ چھیاسٹھ ویں تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے میں لاہور سمیت پنجاب، فاٹا اور بلوچستان کے علاوہ مختلف ممالک سے آئے لاکھوں فرزندان اسلام شریک ہوئے ۔ اجتماع میں علما ء کرام نے شرکا کو قرآن و سنت کی روشنی میں زندگی گزارنے کی تلقین کی اوراچھی باتوں کا حکم دینے اور بری باتوں سے منع کرنے کا فلسفہ بیان کیا۔اجتماع کے شرکا ء کو دین اسلام کی اہمیت اور نبی آخرالزماں کی زندگی کے بارے میں بتایا گیا۔ فرزندان اسلام نے بھی آئندہ زندگی دین سیکھنے اور سکھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اجتماع کی اختتامی دعا انڈیا سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مولانا ابراہیم نے کرائی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔ دعا کے دوران شرکا اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے ۔ اجتماع میں پاکستان اور امت مسلمہ کی نصرت و کامرانی کی دعائیں کی گئیں۔ اختتامی دعا کے بعد ٹریفک پولیس کی جانب سے شرکا کے انخلا ء کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔