عارف بلڈر، رہائشی منصوبوں میں کی گئی جعلسازیاں بے نقاب
شیئر کریں
عارف بلڈر کے کالے چھٹے کھلنا شروع ہوگئے، مختلف رہائشی منصوبوں میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا دی گئیں، کوہسار ہیون سٹی نامی اسکیم کا ڈیماکریشن پلان ہی جمع نہیں کرایا، فائل سے اکثر چیزیں غائب، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سے عارف بلڈر کے سابق سسٹم کا بوریا بستر گول ہونے کے بعد عارف بلڈر کے کالے چھٹے کھلنا شروع ہوگئے ہیں، ملنے والی معلومات کے مطابق عارف بلڈر کی کوہسار ہیون سٹی نامی اسکیم کا نہ تو ڈیماکریشن پلان جمع کرایا گیا نہ ہی بکنگ و پلاٹس کی تفصیلات موجود ہیں، مذکورہ اسکیم کا دیھ کا نقشہ، بینک گارنٹی بھی موجود نہیں ہے جبکہ این او سی کی معیاد بھی ختم ہو چکی ہے، ذرائع کے مطابق عارف بلڈر کی مذکورہ اسکیم میں سرکاری زمین جسے بھڈہ بھی کہا جاتا ہے شامل ہے جس کے باعث عارف میمن نے ڈیماکریشن پلان جمع نہیں کرایا، ذرائع کے مطابق عارف بلڈر کی کل 30 سے زیادہ ہاؤسنگ اسکیمین جن میں سے 24 کو عارف بلڈر نے مختلف لوگوں کو یا تو بیچا یا تو ان کے ساتھ پارٹنرشپ کرکے نئے ناموں سے ری لانچ کیا جبکہ اسکیموں کے نام و مالکان کی تبدیلی پر پبلک نوٹیس سمیت دیگر قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا اور جعلسازی کرکے اسکیموں کو دوسرے ناموں پر منتقل کیا گیا جس کی تفصیلات آئندہ شامل اشاعت کی جائیں گی۔