سائٹ لمیٹڈ میں بغیراشتہار نئی بھرتیوں کی تیاری،معاملہ بورڈ آف ڈائریکٹر میں پیش
ویب ڈیسک
جمعه, ۴ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
سائٹ لمیٹڈ میں 282 آسامیاں خالی ظاہر کرکے اشتہار کے بغیر نئی بھرتیوں کی تیاری شروع کردی گئی۔۔ بورڈا آف ڈائریکٹرز کے گزشتہ اجلاس میں ایجنڈا پیش کیاگیا جس میں معاملہ ایچ آر کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ دو لیڈی ڈاکٹرز ڈپیوٹیشن پر ہیں۔ کئی سال سے آڈٹ نہیں ہوا۔ سترہ گریڈ کے افسر کو ڈیپوٹیشن سے واپس آتے ہی انٹرنل آڈیٹر بنادیا گیا۔۔ تجویز کی گئی بعض خالی پوسٹوں پر براہ راست بھرتیاں ممکن نہیں۔ سائٹ کو سالانہ بجٹ میں 224 ملین خسارے کا بھی سامنا ہے۔۔ ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ماہانہ ساڑھے سولہ کروڑ روپے خرچ ہورہے ہیں۔ نئی بھرتیوں سے پانچ کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑ جائے گا۔