پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع،412 افراد گرفتار، 60 افغانی نکلے
ویب ڈیسک
جمعه, ۴ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج میں شرکت کیلئے آنے والے 412 افراد کواسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا، جن میں سے 60 کا تعلق افغانستان سے ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے آج ڈی چوک پر ہونے والے احتجاج کی تیاری میں مصروف پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق احتجاج میں شرکت کیلیے اسلام آباد آنے والے 412 افراد گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے کیلوں والے ڈنڈے، غلیل اور کنچے برآمد ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان کو بارہ کہو، ترنول، سنگجانی سے گرفتار کیا گیا۔ مظاہرین کی گرفتاری کے بعد سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔