میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چمن بارڈر پر افغان محافظ کی فائرنگ 2 پاکستانی شہید

چمن بارڈر پر افغان محافظ کی فائرنگ 2 پاکستانی شہید

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

چمن بارڈر کراسنگ کے فرینڈ شپ گیٹ پر تعینات افغان فوجی کی راہگیروں پر بلااشتعال اندھا دھند فائرنگ سے 12 سالہ بچے سمیت دو پاکستانی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد کے ساتھ چمن بارڈر کراسنگ کے فرینڈ شپ گیٹ پر تعینات ایک افغان فوجی نے پاکستان سے افغانستان جانے والے راہگیروں پر بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 12 سالہ بچے سمیت دو پاکستانی شہری شہید اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ زیرو لائن پر واقع آؤٹ باؤنڈ گیٹ پر پیش آیا، تاہم سیکیورٹی فورسز نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے گناہ مسافروں کی موجودگی میں فائرنگ کے تبادلے سے گریز کیا تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چمن منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی بچہ جسے سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر باہر نکالا تھا، زیر علاج ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان حکام سے اس غیر ذمے دارانہ اقدام اور لاپروائی کی وجہ دریافت کی گئی ہے اور مجرم کو پکڑ کر پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔افغان حکام سے کہا گیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی کشیدگی سے بچنے کے لیے ذمہ داری سے کام کرنے کے لیے نظم وضبط کا مظاہرہ کریں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مثبت اور تعمیری دوطرفہ تعلقات کے ذریعے امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے، تاہم اس طرح کے ناخوشگوار واقعات سے خلوص نیت اور مقصد کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں