میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سائفرکیس کی ان کیمرا سماعت کی درخواست مسترد

سائفرکیس کی ان کیمرا سماعت کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ہائی کورٹ نے سائفر کیس کی کارروائی ان کیمرا کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کردی، سماعت اوپن کورٹ میں ہی ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کی جانب سے سائفر کیس کی ان کیمرا سماعت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اوپن کورٹ میں سماعت ہوگی، جن دستاویزات کو ان کیمرا رکھنا ہوگا وہ وکلا کی مشاورت سے رکھی جائیں گی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر 9 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کی ان کیمرا سماعت سے متعلق درخواست پر 2 روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں