پاکستان میں تخریب کاری کے واقعات میں افغانی دہشت گرد ملوث
ویب ڈیسک
بدھ, ۴ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں افغانی دہشت گرد ملوث نکلے، افغانی دہشت گرد پاکستان میں عرصے سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان دہشت گردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق کر دی گئی، ٹی ٹی پی جیسے دہشت گرد نیٹ ورک کو افغان دہشت گردوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔پچھلے چند مہینوں میں پاکستان میں 24 خودکش حملہ آوروں میں سے 14 افغانی تھے، 12 مئی 2023ء کو مسلم باغ دہشت گرد حملے میں 5 افغان دہشت گرد ملوث تھے۔12 جولائی 2023ء کو ڑوب کینٹ پر حملے میں 5 میں سے 3 افغانی دہشت گرد تھے، 30 جنوری 2023ء کو پولیس لائنز پشاور اور 29 ستمبر 2023ء کو ہنگو میں خودکش حملہ آوروں کا تعلق بھی افغانستان سے تھا۔