میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیئرمین تحریک انصاف تمام کیسز میں جلد سرخرو ہوں گے، اسد عمر

چیئرمین تحریک انصاف تمام کیسز میں جلد سرخرو ہوں گے، اسد عمر

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی تمام کیسز میں سرخرو ہوں گے اور پی ٹی آئی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے نواز شریف کی آمد اور مریم نواز کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی جلسی ہوئی اس کو جلسہ نہ کہیں۔انہوں نے کہا کہ شکر ہے نواز شریف کو 3 سال بعد دوائی تو مل گئی، نواز شریف کو بہت پہلے آجانا چاہیے تھا، ان کو اصولی طور پر واپس آکر جیل جانا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں