میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلڈنگ کنٹرول ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات ، رشوت وصولی جاری

بلڈنگ کنٹرول ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات ، رشوت وصولی جاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: نجم انوار) ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات سے رشوت وصولی کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔ ڈسٹرکٹ افسران اور ڈیمالیشن انچارج ریحان الائچی بلڈرز مافیا کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 200 سے زائد جن غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی نگراں وزیر بلدیات کو کی گئی تھی ان میں سے تاحال 50 غیر قانونی تعمیرات پر بھی انہدامی کارروائی نہیں کی جا سکی ۔ ذرائع نے بتایا کی گزشتہ روز ایس بی سی اے کے ڈائریکٹرز اجلاس میں جس وقت ڈسٹرکٹ سینٹرل کی کارکردگی پر سوال اٹھایا جا رہا تھا عین اسی وقت بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے شکایت سیل میں رضویہ سوسائٹی کے رہائشی نیئر امام نے تحریری شکایت جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ رضویہ سوسائٹی پلاٹ نمبر E1 رقبہ 600 مربع گز پر پانچویں غیر قانونی منزل تعمیر کی جا رہی ہے جس پر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ افسروں اور ڈی ڈی ڈیمالیشن ریحان الائچی کی ملی بھگت سے نمائشی کارروائی کی گئی اور ذاتی مالی مفادات حاصل کر کے خانہ پوری کی گئی ۔اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی گلبرگ ٹاؤن کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصم حسین صدیقی غیر قانونی تعمیرات کا محافظ بن گیا۔ جبکہ فرحان عرف کالابیٹر گلبرگ میں سارے بلڈرز سے غیر قانونی تعمیر کی رشوت اکٹھی کرکے مٹھائی کے ڈبوں کی صورت میں رقم ریحان الائچی اور دیگر افسران تک بھجوارہا ہے۔ کراچی ایف بی ایریا کے تمام ہی بلاک میں بلڈرز مافیا کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کی بھر مار ہے۔ پلاٹ نمبر S65/66,R.1135، بلاک 15، ایف بی ایریا کراچی میں بلڈرز غیر قانونی تعمیرات کر رہے ہیں۔ یہ پلاٹ بلڈر فیضان پیٹر کا ہے جو رہائشی علاقے میں کمرشل دکانوں کے اوپرتیسری اور چوتھی منزل پر غیر قانونی تعمیرات کر رہا ہے۔ دکانوں کی وجہ سے علاقے میں بنیادی سہولتوں کے حصول میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں نے متعلقہ اداروں میں درخواستیں دیں مگر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ بلکہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا عملہ آیا اور اندر ہی اندر سے پلاٹ R.1135سے چند بلاک توڑ کر آرٹیفیشل ڈیمولیشن کرکے چلا گیا جبکہ اسکی دوسری سائٹ S.65/66پر چوتھی منزل کی غیر قانونی تعمیر جاری ہے ۔ کیونکہ بلڈر کی جانب سے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے افسران اور ریحان الائچی کو فوائد میں شریک کرلیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں