میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ کالج ایجوکیشن ،غیرتدریسی ملازمین کی ترقیوں میں بے قاعدگیاں

محکمہ کالج ایجوکیشن ،غیرتدریسی ملازمین کی ترقیوں میں بے قاعدگیاں

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ کالج ایجوکیشن کے کراچی ریجن میں غیرتدریسی ملازمین کی ترقیوں میں بدترین بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ میں پیپلز پارٹی کی گزشتہ دورحکومت سے جاری کرپشن اوراقربا پروری کاسلسلہ نگراں دورحکومت میں بھی تھم نہیں سکاہے اورمحکمے میں گریڈ 1سے4تک کے غیرتدریسی عملے کی ترقیوں میں بے قاعدگیوں، کرپشن اوراقربا پروری کی ایک نئی داستان رقم کردی گئی ہے۔محکمہ کالج ایجوکیشن کے تمام پانچوں ریجن میں یہ ترقیاں متعلقہ ریجنل ڈائریکٹرزکے زیرنگرانی کی جانی تھی جس کے لیے باقاعدہ قوائد تک جاری کیے گئے تھے تاہم کراچی ریجن میں سفارشی بھرتیوں کوآفیشل حیثیت دینے کے لیے ان قوائد میں ہی تبدیلی کردی گئی اورایسے من پسند امیدوارجن کانام محکمہ کی سینیارٹی لسٹ میں انتہائی نیچے یاجونیئرپوزیشن پر تھا۔انھیں ترقی دینے کے لیے پہلے ٹائپنگ ٹیسٹ متعارف کروایاگیااوراس ٹیسٹ میں اپنی مرضی سے امیدواروں کوفیل اورپاس کرکے انہیں گریڈ 11 میں جونیئرکلرک کے عہدے پر ترقیوں سے نواز دیاگیا۔ خاکروب، چوکیدار،چپراسی اورمالی کے عہدے پر کام کرنے والے نچلے گریڈ کے ملازمین کوکمپیوٹرکے ٹیسٹ میں پاس کیا گیااورانہیں گریڈ 11میں جونیئرکلرک بنادیاگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں