میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی لانگ مارچ طاقت سے روکنے کی حکمت عملی،سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے

پی ٹی آئی لانگ مارچ طاقت سے روکنے کی حکمت عملی،سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے

ویب ڈیسک
منگل, ۴ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے کو روکنے سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد پر پی ٹی آئی کی ممکنہ چڑھائی ،واردات روکنے کے حوالے سے حکمت عملی کوحتمی شکل دینے کیلئے وزارت داخلہ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں شرکاء کو ہدایات جاری کیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے کو روکنے سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی ہدایت پراجلاس کی کارروائی کو ان کیمرا رکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی ایجنسیز نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ شرکاء کی تعداد 15سے 20 ہزار کے درمیان ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق مارچ کے دوران امن وامان یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس سمیت سندھ پولیس، رینجر،اور ایف سی کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق امن وامان کیلئے اسلام آباد پولیس سمیت، سندھ پولیس، ایف سی اور رینجرز کی تیس ہزار نفری کا بندوبست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ لانگ مارچ کے دوران ریڈ زون میں واقع سرکاری عمارتوں اور ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی ائی ممکنہ مارچ کی صورت میں پاک فوج، دارلحکومت اسلام آباد میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 245 کے تحت تعینات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو دارلحکومت اسلام آباد میں کسی بھی صورت میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو لاجسٹک اور مالی معاونت فراہم کرنے والے افراد اور تنظیموں کے خلاف ایکشن کی منظوری ،دارلحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی صورت میں آتشیں اسلحہ ساتھ رکھنے پرمکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاق پر پی ٹی آئی جلوس کے ساتھ چڑھائی کرنے اور معاونت فراہم کرنے والے وفاقی ملازمین کی مکمل شناخت اور Estacodeکے تحت کاروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد کے شہریوں کی نقل وحمل کی آزادی اورہسپتالوں اور سکولوں کو فنگشل رکھنے کے حوالے سے ہدایات دیں ۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، کمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین محسود،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر، کمانڈر رینجرز اسلام آباد ،چیف کمشنراسلام آباد عثمان یونس، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں سکیورٹی ایجنسیز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں