میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیسوں کا لین دین ،ڈی جی چھجڑو اور زرعی ادویات کمپنی میں جنگ

پیسوں کا لین دین ،ڈی جی چھجڑو اور زرعی ادویات کمپنی میں جنگ

ویب ڈیسک
منگل, ۴ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) پیسوں کا لین دین، ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن اور ملٹی نیشنل کمپنی میں جنگ چھڑ گئی ، محکمہ زراعت کے افسران کے ایف ایم سی کمپنی کے ویئر ہائوسز اور ڈیلرز کی دکانوں پر چھاپے، مختلف ادویات کے سینکڑوں سیمپلز سب اسٹینڈرڈ کرنے کا سلسلہ جاری، محکمہ زراعت کی ایف ایم سی کمپنی پر اچانک چڑھائی سے کمپنی میں کھلبلی مچ گئی، کئی ملازموں نے کمپنی چھوڑ دی، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کے شعبہ ایگریکلچر ایکسٹینشن کے ڈائریکٹر جنرل ہدایت اللہ چھجڑو اور زرعی ادویات کی ملٹی نیشنل کمپنی ایف ایم سی میں پیسوں کی لین دین پر جنگ چھڑ گئی ہے، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہدایت اللہ چھجڑو کے احکامات پر ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن ادریس رند نے افسران کے ساتھ اسریٰ ہسپتال کے سامنے واقع ایف ایم سی کے ویئر ہائوس پر چھاپہ مار کر مختلف ادویات کے سیمپلز لیکر لیبارٹری بھیج دیے ہیں، ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن نے بلڑی شاہ کریم، ٹنڈو محمد خان اور حیدرآباد میں بھی ایف ایم سی کے ڈیلرز کی دکانوں سے مختلف ادویات کے نمونے لیکر ٹیسٹنگ کیلئے بھیج دیے ہیں، جبکہ ذرائع کے مطابق مختلف شہروں میں بھی ایف ایم سی کے ڈیلرز کی دکانوں سے سیمپلز لیے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران ایف ایم سی کمپنی کی مختلف ادویات کے سینکڑوں سیمپلز سب اسٹینڈرڈ قرار دیے گئے ہیں، محکمہ زراعت کی ایف ایم سی کمپنی پر اچانک تابڑ توڑ کارروائیوں سے کمپنی میں کھلبلی مچ گئی ہے، روزنامہ جرأت سے بات کرتے ہوئے کمپنی کے سابق افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ کارروائیوں کی وجہ سے کئی ملازم ملازمت چھوڑ چکے ہیں اور کمپنی میں غیر یقینی کی صورتِ حال ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ کمپنی اور محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران میں معاملات بہتر کرنے کیلئے ڈیل کی کوششیں جاری ہیں اور شعبہ ایگریکلچر ایکسٹینشن حیدرآباد کا ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، شعبہ ایگریکلچر ایکسٹینشن حیدرآباد کا ریٹائرڈ ملازم کمپنیوں سے منفعت بخش معاملات طے کرنے سمیت دیگر امور دیکھتا اور ڈائریکٹرز کو بھی ہدایات جاری کرتا ہے، واضح رہے کہ محکمہ زراعت کے شعبہ ایگریکلچر ایکسٹینشن کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر گزشتہ 12 سال سے ہدایت اللہ چھجڑو براجمان ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں