میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ خزانہ سندھ بلدیاتی اداروں پرمہربان، 3 ارب 11 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

محکمہ خزانہ سندھ بلدیاتی اداروں پرمہربان، 3 ارب 11 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

ویب ڈیسک
منگل, ۴ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ خزانہ سندھ نے کراچی کے 7 اضلاع سمیت سندھ بھر کے 24 اضلا ع کے بلدیاتی اداروں کو 3 ارب 11 کروڑ روپے جاری کردیے ہیں، نوابشاہ میونسپل کو3 کروڑ 90لاکھ روپے ، لاڑکانہ کو 4 کروڑ اور حیدرآباد کو 10 کروڑ روپے جاری ہوگئے۔ ضلع کونسل کراچی کو 8 کروڑ 70 لاکھ، ضلع میونسپل کارپویشن ملیر کو 11کروڑ 80 لاکھ روپے،ضلع میونسپل کارپوریشن سینٹرل کو 28 کروڑ 70 لاکھ، ضلع میونسپل کارپوریشن جنوبی کو 9 کروڑ ، ضلع میونسپل کارپوریشن غربی کو 11 کروڑ، ڈی ایم سی کیماڑی کو 14کروڑ 80 لاکھ، ڈی ایم سی شرقی کو 9 کروڑ اور ڈی ایم سی کورنگی کو 17 کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں، جاری کی گئی رقم میں ترقیاتی شعبہ کے ملازمین کی تنخواہوں کی رقم بھی شامل ہے۔ ضلع میونسپل کارپوریشن بدین کو ایک کروڑ 60لاکھ، میونسپل کمیٹی ماتلی کو ایک کروڑ 50لاکھ، ضلع میونسپل کارپوریشن دادو کو 2کروڑ 60لاکھ، جوہی میونسپل کمیٹی کو ایک کروڑ 20لاکھ، میہڑ میونسپل کو ایک کروڑ 50لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ جامشورو، کوٹری،سیوہن کو 4کروڑ 80لاکھ روپے دیئے گئے ہیں، حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو 10 کروڑ 60 لاکھ، ٹنڈو جام میونسپل کو ایک کروڑ 70 لاکھ،قاسم آباد میونسپل کو 3کروڑ 20 لاکھ روپے فراہم کئے گئے ہیں، مٹیاری ضلع میں ہالا میونسپل کو ایک کروڑ 80 لاکھ اور میونسپل کو 90لاکھ روپے جاری ہوئے ہیں، ٹنڈوالہیار میونسپل کو 2کروڑ 60لاکھ روپے، ٹنڈو میونسپل کو 2کروڑ 30 لاکھ روپے، سجاول ، چوہڑ جمالی اور جاتی میونسپل کو ایک ، ایک کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں، ٹھٹھ میونسپل کو ایک کروڑ 30لاکھ ، مٹھی میونسپل کو ایک کروڑ 50لاکھ ، عمرکوٹ میونسپل کو ایک کروڑ 70لاکھ روپے جاری ہوگئے ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری کے شہر نوابشاہ میونسپل کو 3 کروڑ 90لاکھ روپے ، ٹائون کمیٹی نوشہرو فیروز کو ایک کروڑ 10 لاکھ اور مہراب پور ٹائون کمیٹی کو ایک کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ سانگھڑ میونسپل کو ایک کروڑ 90لاکھ، ٹنڈوآدم میونسپل کو 2 کرو ڑ روپے 80 لاکھ روپے، کھپرو ٹائون کمیٹی کو ایک کروڑ 60 لاکھ روپے جاری ہوگئے ہیں۔سکھر میونسپل کارپوریشن کو 10 کروڑ 50 لاکھ، گھوٹکی میونسپل کو 2 کروڑ 40 لاکھ، خیرپورمیونسپل کو 4 کروڑ 40 لاکھ ، لاڑکانہ میونسپل کو 4 کروڑ 20لاکھ روپے جاری ہوئے ہیں، محکمہ خزانہ نے شکارپور، کشمور ایٹ کندھ کوٹ، قمبر شہدادکوٹ میونسپل ، ٹائون کمیٹز کو لاکھوں روپے جاری کئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں