میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا37 لاکھ گھرانوں کو 14 سو ارب قرضہ دینے کا اعلان

حکومت کا37 لاکھ گھرانوں کو 14 سو ارب قرضہ دینے کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۴ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام میں چودہ سو ارب روپے کے قرضے 37لاکھ گھرانوں کو دیے جائیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے افتتاح کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، اس پروگرام کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان 4 اکتوبر 2021 کو کریں گے۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے،اس پروگرام میں 37 لاکھ گھرانوں کو 1400 ارب کے قرضے دیے جائیں گے، یہ پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، یہ غریب اور کمزور طبقات کے حوالے سے ریاست کے احساس ذمہ داری کی عملی تعبیر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں