میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئین کوجوتسلیم اورہتھیار پھینکے گا ان سے مذاکرات ہوں گے ،شیخ رشید

آئین کوجوتسلیم اورہتھیار پھینکے گا ان سے مذاکرات ہوں گے ،شیخ رشید

ویب ڈیسک
پیر, ۴ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ شہباز شریف سے مذاکرات کے حوالے غلط خبریں چلی ہیں وزیر اعظم کا ایسا کوئی بیان نہیں آیا ہے،ہم نے 86 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے امن کے لئے مزید قربانی دیں گے۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے بتایاکہ ممتاز عالم دین مولانا مفتی محمد تقی عثمانی سے کراچی میں ملاقات ہوئی ہے اور کئی اہم امور پر بات ہوئی ہے ان سے مشورے بھی لئے اور انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے لئے پیغام دیا ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے شمالی وزیرستان میں ایف سی کے جوانوں پر حملے کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف ور ورلڈ بنک کے ساتھ وزیر خزانہ رابطے میں ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ جو پاکستان کے آئین و قانون کو تسلیم کرے گا اور ہتھیار پھینکے گا ان سے مذاکرات کریں گے ڈالر کو ہولڈ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کاروائی کی ہدایت کردی گئی ہے ۔۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں