میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی،ن لیگ نے ای وی ایم کو مسترد کر دیا

پیپلز پارٹی،ن لیگ نے ای وی ایم کو مسترد کر دیا

ویب ڈیسک
پیر, ۴ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر ای وی ایم کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہمیں حکومت اور اس کی نیب پر اعتماد نہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں نتخابی اصلاحات اور الیکشن کمیشن کی خود مختاری کے معاملے پر گریٹ ڈبیٹ میں دلچسپ بحث ہوئی۔حکومت کی طرف سے ڈبیٹ میں وفاقی وزیر شبلی فراز اور وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان نے حصہ لیا اور حکومتی موقف رکھا۔اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں ن لیگ کے خرم دستگیر اور پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ملک کے انتخابی نظام میں بہتری سے متعلق اپنی رائے دی۔ڈیبیٹ میں انتخابی امور کے ماہر احمد بلال محبوب اور فافن کے چیف ایگزیکٹو مدثر رضوی نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔حکومت نے اس موقع پر اگلے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے کروانے پر اصرار کیا۔ن لیگ اور پی پی رہنمائوں نے ای وی ایم کو مسترد کردیا اور واضح الفاظ میں کہا کہ ہمیں حکومت اور اس کی نیب پر اعتماد نہیں۔احمد بلال محبوب نے کہا کہ 2017 میں الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تجربہ کر کے رپورٹ حکومت کو پیش کردی تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے چار سال میں اس رپورٹ پر پارلیمنٹ میں بحث ہی نہیں کروائی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں