میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این اے 249،دھاندلی کے حوالے سے شہباز شریف کی درخواست مسترد

این اے 249،دھاندلی کے حوالے سے شہباز شریف کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249کراچی میں عام انتخابات 2018 میں دھاندلی کے حوالہ سے دائر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی درخواست مسترد کردی۔ حلقہ سے پی ٹی آئی امیدوار وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد فیصل واوڈا کامیاب ہوئے تھے ۔ شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا تھا کہ فیصل واوڈا دھاندلی سے جیتے ۔ شہباز شریف نے الیکشن ٹربیونل سے فیصل واوڈا کی کامیابی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔شہباز شریف نے حلقہ کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست بھی کی تھی۔ الیکشن ٹربیونل نے شہباز شریف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسا ثبوت پیش نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے ہم یہ سمجھیں کہ درخواست قابل سماعت ہے ۔ الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ میں کہا ہے کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے ۔شہباز شریف عام انتخابات 2018میں حلقہ سے صرف0 68ووٹوں سے فیصل واوڈا سے ہارے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں