میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اربوں روپے منی لانڈرنگ میگا اسکینڈل میں اہم پیشرفت

اربوں روپے منی لانڈرنگ میگا اسکینڈل میں اہم پیشرفت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے میگا اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اس ضمن میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے اور ان کی جائیداد ضبط کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔منی لانڈرنگ کیس کی بینکنگ کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے 5مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دے دیا۔عدالت نے ایف آئی اے کو عوامی مقامات پر مفرور ملزمان کے حوالے سے اشتہارات چسپاں کرنے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ مفرور ملزمان کی جائیداد اور اثاثوں کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں۔ملزمان میں عرب امارات کی شہریت رکھنے والا نصیر عبداللہ ، حسین لوتھا، اعظم وزیر خان اور محمد عارف خان کے خلاف زیر دفعہ87اور88 کے تحت کارروائی کے بعد جائیدادیں بھی ضبط کر لی جائیں گی۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری قرار دینے کے بعد ملزمان کے ریڈ وارنٹ بھی جاری کرائے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں