نوازشریف چارسال کیلئے مسلم لیگ (ن)کے بلا مقابلہ صدر منتخب ٗ چیف الیکشن کمشنر نے باضابطہ اعلان کر دیا
شیئر کریں
نوازشریف کا کنونشن سینٹر پہنچنے پر شاندار استقبال ٗ کنونشن سینٹر وزیراعظم نوازشریف کے نعروں سے گونج اٹھا
سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف چار سال کیلئے مسلم لیگ (ن)کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے ٗ پاکستان مسلم لیگ (ن )کی جنرل کونسل سے توثیق کے بعد نوازشریف کی بطور پارٹی صدر کامیابی کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ۔ منگل کو مسلم لیگ (ن)کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا ٗ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیر ا علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، مسلم لیگ کے چیئرمین راجہ ظفر الحق ٗ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت پارٹی کے سینئر رہنمائوں ، ارکان پارلیمان اور پارٹی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں مسلم لیگ (ن)کے چیف الیکشن کمشنر چودھری جعفر اقبال نے (ن )لیگ کے انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔چوہدری جعفر اقبال نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن)کے صدر کے انتخابات کیلئے دس کاغذات نامزد جمع کرائے گئے جن پر صرف محمد نوازشریف کا نام درج تھا اور نوازشریف کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع کرائے انہوںنے اعلان کیا کہ محمد نوازشریف کو مسلم لیگ (ن)کا بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف کے کنونشن سینٹر پہنچنے پرلیگی رہنمائوں اور کارکنوں ان کا پرجوش استقبال کیا اور کنونشن سینٹر وزیراعظم نواز شریف کے نعروں سے گونج اٹھا۔وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا ٗ شیر آیا ٗ وزیر اعظم نواز شریف ٗ نواز شریف تیرا ایک اشارہ ٗ حاضر لہو ہمارا ٗوغیرہ کے نعرے لگوائے ۔صدر منتخب ہو نے پر سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا ۔اس سے قبل طارق فضل چودھری نے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،طارق فضل چوہدری نواز شریف کے تجویز کنندہ اور رانا افضل تائید کنندہ تھے۔پارٹی صدرکے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی صبح ساڑھے 9 بجے تک وصول کیے جانے تھے تاہم نواز شریف کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔