میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الطاف حسین مہاجروں کے نام پر بد نما داغ بن چکے ہیں ، ایم کیو ایم الطاف حسین کی تھی اور رہے گی،مصطفی کمال

الطاف حسین مہاجروں کے نام پر بد نما داغ بن چکے ہیں ، ایم کیو ایم الطاف حسین کی تھی اور رہے گی،مصطفی کمال

منتظم
بدھ, ۴ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کسی آمر نے نہیں بلکہ نام نہاد جمہوری نمائندوں نے جمہوریت پر کاری ضرب ماری ہے ،بوہری کمیونٹی کے روحانی پیشوا سے ملاقات کے بعد گفتگو
بوہری کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا سیف الدین سے سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی سمیت پی ایس پی کے رہنمائوں کی بوہری محل میں ملاقات ہوئی ۔اس موقع پر سید مصطفی کمال نے اتحاد بین امسلمین اور امن کے فروغ کے لیے بوہری کمیونٹی کے کردار کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ بوہری کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا سیف الدین کی آمد پر چالیس ہزار زائرین کا کراچی آنا شہر کے لئے خوش آئند ہے۔ اس موقع پر سیدنا سیف الدین نے سید مصطفی کمال کو ان کے نیک مقاصد میں کامیابی کے لئے دعا دی۔ بعد اذاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید مصطفی کمال نے کہا کہ کسی آمر نے نہیں بلکہ نام نہاد جمہوری نمائندوں نے جمہوریت پر کاری ضرب ماری ہے ،آج جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے موجودہ پارلیمنٹ نے عدلیہ سے نا اہل قرار شخص کوسیاسی جماعت کا صدر بنوا دیاہے۔موجودہ ترمیم سے پاکستان کی ساکھ بین الاقوامی سطح پر متاثر ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین مہاجروں کے نام پر بد نما داغ بن چکے ہیں ، ایم کیو ایم الطاف حسین کی تھی اور رہے گی۔ایم کیو ایم(پاکستان) کی صورت میں مہاجر قوم کا خون پینے والے شکست خوردہ الطاف حسین کو سیاسی طور پر دوبارہ زندہ کیا جا رہا ہے لیکن2018 کے انتخابات میں الطاف حسین اور اس کی ایم کیو ایم کوشکستِ فاش دے کرختم کر دیں گے، مہاجر قوم ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ تھی اور رہے گی۔جس ملک کی خاطر مہاجروں نے20لاکھ جانوں کا نظرانہ دیا ، اس ملک کے پرچم کو مہاجر قوم کا نام لے کر نذر آتش کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں