میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کی کارروائیوں کے آگے مخدوم خاندان ڈھیر

سندھ حکومت کی کارروائیوں کے آگے مخدوم خاندان ڈھیر

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ حکومت کی تابڑ توڑ کارروائیاں، مخدوم خاندان نے سرینڈر کردیا۔ مخدوم جمیل الزمان کے کوآرڈی نیٹر ممتاز شاہ آزاد، گرفتاری کی تردید بھی کردی۔ مخدوم جمیل اور محبوب الزمان کی پیپلزپارٹی کی اہم شخصیت سے ملاقات، تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزمان کی جانب سے سندھ میں امن امان کی صورتحال پر سندھ حکومت پر تنقید والے بیانات پر سندھ حکومت نے مخدوم جمیل الزمان کے حامیوں کے خلاف مٹیاری میں کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تھا جس میں پولیس نے معتدد افراد کو حراست میں لیا تھا، کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مخدوم ہاؤس کے سامنے مخدوم جمیل الزمان کے کوآرڈینیٹر سید ممتاز شاہ کو بھی حراست میں لیا گیا تھا تاہم انہیں بعد میں چھوڑ دیا گیا، ذرائع کے مطابق مخدوم ہاؤس نے تابڑ توڑ کارروائیوں کے بعد سرینڈر کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مخدوم جمیل الزمان اور مخدوم محبوب الزمان نے فریال تالپور سے ملاقات کی جس میں تمام معاملات سلجھ گئے، ذرائع کے مطابق سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی علی حسن ہنگورجو نے ملاقات کروانے میں اہم کردار ادا کیا، اطلاعات کے مطابق مخدوم خاندان نے آئندہ سندھ حکومت کے خلاف تنقید کرنے سے گریز کی یقین دہانی کرادی ہے، دوسری جانب مخدوم جمیل الزمان کے کوآرڈینیٹر سید ممتاز نے اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ انہیں کسی نے گرفتار نہیں کیا، تحقیقاتی اداروں نے پوچھ گچھ کیلئے بلایا تھا، گرفتاری کی افواہیں پھلائی گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں